Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انمول پنکی کیس: منشیات استعمال کرنے والوں کو بھی گواہ بنانے کا فیصلہ

ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی سربراہی میں اہم اجلاس منعقد۔

کراچی میں مبینہ منشیات نیٹ ورک ’’انمول پنکی‘‘ کیس کی تحقیقات کے لئے قائم اعلیٰ افسران کی کمیٹی کا پہلا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پنکی کارٹیل کے خلاف تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کرنے اور منشیات استعمال کرنے والے افراد کو بھی گواہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں ڈی آئی جی اسد رضا، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی غلام اظفر مہیسر ، ڈی آئی جی عرفان بلوچ، عامر فاروقی اور ایس ایس پی شیراز نذیر سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

تحقیقاتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنکی کارٹیل سے منشیات خرید کر استعمال کرنے والے افراد سے رابطے کیے جائیں گے اور رضاکارانہ طور پر بیان دینے والوں کو مقدمات میں بطور گواہ شامل کیا جائے گا۔

اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ منشیات کے کاروبار میں ملوث سہولت کاروں اور رابطہ کاروں تک پہنچنے کے لئے تمام دستیاب شواہد اور بیانات کو قانونی دائرہ کار میں استعمال کیا جائے گا جب کہ کیس کی تحقیقات مختلف پہلوؤں سے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ خبریں