Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شیخ احمد بن راشد المکتوم کے انتقال پر وزیراعظم شہباز شریف کا اظہارِ افسوس

شیخ احمد بن راشد المکتوم نے اپنی پوری زندگی دبئی اور متحدہ عرب امارات کی خدمت کے لیے وقف کی

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی شیخ احمد بن راشد المکتوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے شیخ محمد بن راشد المکتوم، آل مکتوم خاندان اور متحدہ عرب امارات کے عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیخ احمد بن راشد المکتوم نے اپنی پوری زندگی دبئی اور متحدہ عرب امارات کی خدمت کے لیے وقف کی۔

شہباز شریف نے مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر و استقامت دے۔ آمین۔

متعلقہ خبریں