Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مکہ اتحاد کی اسٹریٹجک کمیٹی کا اجلاس آج؛ علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا

‘پاکستان کی اجلاس میں شرکت علاقائی امن و استحکام کے عزم کی عکاس ہے’

ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اسٹریٹجک پولیٹکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا جس میں خطے کی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اجلاس میں شرکت کے لیے آج سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے۔

دفتر خارجہ نے بتایا کہ اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کا اجلاس مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ کے تحت قائم ہو رہا ہے جس میں سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع اور چیفس آف جنرل اسٹاف بھی شرکت کریں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ اجلاس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال اور مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ کے تحت جاری تعاون کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ کے فریم ورک کے تحت جاری تعاون کو مزید آگے بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی اجلاس میں شرکت علاقائی امن و استحکام کے عزم کی عکاس ہے۔

متعلقہ خبریں