Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نیا ریموٹ مت خریدیں، پرانا اس خاص طریقے سے ٹھیک کریں

ٹی وی ریموٹ پھر سے خراب، نیا ریموٹ مت خریدیں، پیسے بچائيں اور پرانا ان خاص طریقوں سے ٹھیک کریں۔

پرانے یا خراب ریموٹ کو ٹھیک کرنے کا طریقہ

عام طور پر ریموٹ کے بٹن جب کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں تو اس کا سبب اس کے سرکٹ پر گند کچرا جمع ہو جانا ہوتا ہے۔

ریموٹ کے اندر ایک سرکٹ موجود ہوتا ہے اور اس سرکٹ پر اگر کہیں کسی وجہ سے گند جمع ہو جائے تو بٹن دبانے پر وہ کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔

اگر آپ کے ریموٹ کے ساتھ بھی یہ مسئلہ ہو تو اس کے لیے نیچے دیے گئے طریقہ کار کا استعمال کرکے اپنے پرانے ریموٹ کو ٹھیک کریں۔

 سب سے پہلے ریموٹ میں موجود سیل نکال دیں، اس کے بعد کسی نوکدار چیز سے ریموٹ کو درمیان سے کھول دیں

یہ بھی پڑھیں: اب نئے ریموٹ کنٹرول سے تمام ٹچ آلات کنٹرول کیجئے

درمیان سے کھولنے کے بعد اس میں لگے بٹن کا پیڈ بھی نکال دیں، اس کے بعد انتہائی آرام سے پیڈ کے نیچے موجود سرکٹ کو نکال لیں۔

ریموٹ کی خرابی کا اصل سبب یہی سرکٹ پر موجود کاربن ہوتا ہے جو کہ پیڈ پر موجود پلاسٹ کے ذرات یا ہوا میں موجود نمی اور مٹی کے ذرات کے سبب ہو سکتا ہے۔

اس سرکٹ کے اس سبز والے حصے کو صاف کرنے کے دو طریقے ہوتے ہیں

اچھی طرح دھو لیں

اس طریقے کے مطابق کسی بھی نرم کپڑے کا استعمال کرتے ہوئے اور برتن دھونے کا صابن یا سرف لگا کر اس سرکٹ کو اچھی طرح سے دھو لیں اور دھونے کے بعد ہئير ڈرائی سے اس کو خشک کر لیں۔

اسپرے کریں

دھونے کے علاوہ ریموٹ کو صاف کرنے کا ایک طریقہ اور بھی ہے، جس کے مطابق کسی بھی کپڑے پر تھوڑا سا اسپرٹ یا پرفیوم یا باڈی اسپرے لگا لیں اور اس کپڑے سے ریموٹ کے سرکٹ کو صاف کریں اور کچھ دیر سوکھنے کے لیے دیں۔

سرکٹ کو صاف کرنے کے بعد اور خشک ہونے کے بعد اس کو دوبارہ سے سیٹ کر کے اس میں سیل لگا دیں اور اب ریموٹ بالکل ٹھیک کام کرے گا اور اس طرح سے نئے ریموٹ کے پیسے بھی بچ جائیں گے۔

ویڈیو دیکھیں: