Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈانس کرنے کیلئے اسمارٹ ہونا ضروری نہیں، اب یہ ویڈیو ہی دیکھ لیں

 پاکستان میں اکثر شادی بیاہ اور دیگر خوشی کی تقریبوں میں سلم اسمارٹ لڑکے لڑکیاں  ہی ڈانس کرتے نظر آتے ہیں۔

لیکن آج ہم آپ کی ملاقات ایک ایسے نوجوان سے کروارہے ہیں جنھوں نے اپنے جسمانی وزن کی پرواہ کیے بغیر شادی کی محفل میں ایسا ڈانس کیا کہ ناصرف تقریب کو چار چاند لگ گئے بلکہ ان کی پرفارمنس بھی سوشل میڈیا پر کا فی وائرل ہو گئی ہے۔

اس نوجوان کے بالی ووڈ کے گانوں پر دھیمے انداز میں کیے گئے ڈانس کی ویڈیوز پر سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے تعریفی کمنٹ کیے جا رہے ہیں۔

کچھ صارفین کا تو یہ بھی کہنا ہے کہ مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر اب انہیں جلد ہی اپنے شو میں بھی مدعو کر لینگی۔

وائرل ڈانس ویڈیو دیکھیں: