ویسے تو ریچھ کا نام سنتے ہی خوف طاری ہو جا تا ہے لیکن آج ہم آپ کی ملاقات ایک ڈسکو ڈانسر ریچھ سے کروارہے ہیں جو خوشی میں جھوم کر سب کو خوش کر دیتا ہے۔
سوشل میڈیا پر اس کی یہ ویڈیوکافی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ چین کے ایک چڑیا گھر کے انکلوژر میں خوشگوار موڈ میں جھوم رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو پسند کیا جارہا ہے اور اسے شیئر بھی کیا جا رہا ہے۔




















