شادی کی تقریب زندگی کا اہم ترین دن ہو تا ہے جسے دلہا دلہن یا ان کے دوست احباب مزید خاص بنانے کیلئے گانوں پر ڈانس پرفارمنس ضرور دیتے ہیں۔
ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے ، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک دلہن الکا یاگنک کے ہٹ گانے پالکی پہ ہوکے سوار چلی رہ پر ڈانس کر رہی ہے، جبکہ پاس کھڑا دلہا مسکراہٹ کے ساتھ دیکھ رہا ہے۔
بعد میں، کچھ بچوں کو بھی سٹیج پر دولہا اور دلہن کے ساتھ شامل ہوتے اور دلہا کے ساتھ رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو دیکھیں:
View this post on Instagram
ویڈیو کے آخر میں، دلہن دولہے کا ہاتھ پکڑ کر اس کو ڈانس کرنے کا کہتی ہے، جس پر دلہا اسے مسکراہٹ سے اسٹیپ سکھانے کا کہتا ہے جس پہ دلہن اسے سکھانا شروع کر دیتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈانس کرنے کیلئے اسمارٹ ہونا ضروری نہیں، اب یہ ویڈیو ہی دیکھ لیں
واضح رہےکہ اس کلپ کو اب تک 7 ملین سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے اور صارفین اپنی پسندیدگی کا بھی اظہار کرتے نظر آرہےہیں۔
۔




















