بھارت میں ایک لڑکا کمرہ امتحان میں اپنے مدمقابل پانچ سو لڑکیوں کو دیکھ کر گھبراہٹ میں بے ہوش ہی ہوگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بہار کے علاقے نالاندا میں بارہویں جماعت کےبورڈ کے امتحان میں 500 طالبات اور ایک طالب علم شریک ہوئے۔
17 سالہ طالب علم شنکر ریاضی کے پرچے میں شریک ہوا لیکن جب اس نے دیکھا کہ کمرہ امتحان میں سب طالبات موجود ہیں تو وہ ادھر ہی گر کر بیہوش ہوگیا جس کے نتیجے میں اس کے ہاتھ میں فریکچر ہوگیا۔
अजब-गजब! नालंदा में बिहार बोर्ड 12वीं की परीक्षा के दौरान एक छात्र को 500 लड़कियों के बीच बैठा दिया गया. नतीजा देखिए- लड़का बेहोश हो गया. नर्वस होकर गिर गया. परीक्षार्थी मनीष शंकर को अस्पताल लाना पड़ा…नालंदा से अमृतेश की रिपोर्ट.Edited by @iajeetkumar pic.twitter.com/cJTmaLcfmi
— Prakash Kumar (@kumarprakash4u) February 1, 2023
شنکر کی آنٹی نے اسپتال میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ امتحانی مرکز میں لڑکیوں کے ساتھ اکیلا تھا جس کی وجہ سے اسے بخار چڑھ گیا اور وہ بیہوش ہوگیا۔
واضح رہےکہ شنکر پرساد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں عیسائیوں پر تشدد کے واقعات میں اضافہ




















