گاڑیاں بنانے والی معروف جرمن کمپنی پورشے کے ڈیلر کی جانب سے کی گئی اسپورٹس کار کی قیمت میں غلطی کے باعث دنیا بھر میں کئی خریدار بے وقوف بن گئے۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پورشے کمپنی کی اسپورٹس کاروں کی اصل قیمت 1 لاکھ 48 ہزار ڈالرز تھی لیکن ڈیلر نے غلطی سے اشتہار میں صرف 18 ہزار ڈالرز قیمت لکھ کر جاری کر دیا جس کی وجہ سے خریداروں کی لائنیں ہی لگ گئی۔
لوگوں نے اسپورٹس کاروں کی بکنگ کے لیے کمپنی کو رقم بھی ایڈوانس میں بھیجنا شروع کر دی جس پر مالکان سر پکڑ کر بیٹھ گئے کہ اچانک ایسا کیوں ہو رہا ہے؟
تحقیقات کے بعد جب اصل وجہ سامنے آئی تو بعد ازاں کمپنی نے فرداً فرداً بکنگ کروانے والے حضرات سے رابطہ کر کے معذرت کی اور ڈیلر سے ہونے والی غلطی کے بارے میں آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: فراری نے پہلی چار دروازوں والی گاڑی بنالی




















