Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وائرل ویڈیو: شیر خاتون کو گھسیٹتے ہوئے جنگل میں لے گیا

شکاری شیر خاتون کو گھسیٹتے ہوئے جنگل میں لے گیا ، پھر کیا ہوا ، ویڈیو جانئیے۔

یہ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے ، جس میں جنگل کے درمیان سڑک پر کھڑی تین کاریں دکھائی دے رہی ہیں جبکہ ایک گاڑی سے خاتون نکلتی ہے اور دوسری طرف کے دروازے پر چلی جاتی ہے اور اس دروازے کو کھولتی ہے۔

اسی اثنا میں ایک شکاری شیر جنگل سے نکلتا ہوا آتا ہے اور  پلک جھپکتے ہی خاتون کو پکڑ کر جنگل میں لے جاتا ہے۔

 ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون کو بچانے کے لیے اس کے ساتھ موجود افراد بھاگتے ہیں لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ شیر سے وہ اسے بچا پائے ہیں یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہاتھی کی شیرنیوں‌ کے ساتھ دل دہلا دینے والی لڑائی، ویڈیو وائرل