بھارت میں ایک شادی کا گھر میدان جنگ بن گیا ، وجہ جانئیے۔
بھارتی ریاست اترپردیش میں شادی میں دلہے کے پھوپھا کی جانب سے پنیر فراہم نہ کیے جانے پر شادی کے گھر میں مار کٹائی شروع ہوگئی ، اور باراتیوں کی جانب سے ایک دوسرے پر تشدد کیا جانے لگا۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ باراتیوں کی جانب سے ایک دوسرے پر مکے برسائے جارہے ہیں جبکہ خاتون ایک شخص کو روکنے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔
شادی میں جھگڑے کی اس ویڈیو کو ہزاروں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔




















