Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بیمار ماں کیلئے ننھے بچے کی معصومانہ کاوش، پوسٹ وائرل

بیمار ماں کیلئے کھانا تیار کرنے والے ننھے بچے کی پوسٹ وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر ایک ایسے بچے کی پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس میں ماں کے لیے پیار، خیال اور لگاؤ کا اظہار واضح طور پر دکھائی دے رہا ہے۔

ایرن ریڈ نامی ایک خاتون نے ٹویٹر پر 2 تصاویر پوسٹ کیں اور لکھا کہ وہ کووڈ 19 کا شکار ہو کر کمرے میں بند ہیں اور ایسے میں ان کے چھوٹے بچے نے ان کے لیے کھانا تیار کیا ہے۔

بچے نے ایک پیالے میں سلاد کے پتے اور پاستہ کے چند ٹکڑے ڈال کر کانٹے کے ساتھ ماں کے لیے رکھا ہے۔

  یہ بھی پڑھیں: ماں اور بیٹے کا کھیل میں مقابلہ، جیت کس کی ہوئی؟

بچے نے ساتھ میں ایک نوٹ بھی لکھا ہے جس میں تحریر ہے کہ یہ میں نے آپ کے لیے بنایا ہے، یہ بالکل بھی پرفیکٹ نہیں اور اس کے لیے میں آپ سے معذرت خواہ ہوں۔

بچے نے نوٹ اور کھانے کا پیالہ ماں کے کمرے کے سامنے میز پر رکھ دیا۔