Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ویڈیو؛ تین بہادر بچوں نے ننھی بچی کی جان بچالی

چین میں تین بہادر بچوں نے ننھی بچی کی جان بچاکر سب سے داد وصول کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ ایک بچی پھسل کر دیوار سے لٹک گئی لیکن اس کے دو بچوں نے کئی فٹ اونچی دیوار سے لٹکتی اپنی دوست کا ہاتھ دیر تک پکڑے رکھا اور اسے نیچے گرنے نہیں دیا۔

بچی کو مشکل میں دیکھ کر ایک شخص مدد کو پہنچا اور بچی کو اوپر اٹھا کر اس کی جان بچالی۔

 

یہ ویڈیو ایک خاتون نے اپنی گھر کی بالکونی سے بنائی اور شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جب وہ ویڈیو بنا رہی تھیں تو ان کے شوہر بچی کو بچانے کے لیے جاچکے تھے اور وہ راستے میں ہی موجود تھے۔

اس ویڈیو کو سوشل میدیا پر اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔