Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سوشل میڈیا پر ’بیوٹی فلٹرز‘ آپ کو احساس کمتری کا شکار تو نہیں کر رہے؟

سوشل میڈیا پر موجود ’بیوٹی فلٹر‘ دراصل آپ کی ظاہری شکل کو ’بہتر‘ بنانے کے لیے استعمال کی جانے والی ٹیکنالوجی ہے جو اب انسٹاگرام، سنیپ چیٹ اور ٹک ٹاک پر کافی مقبول ہے۔

 ٹیکنالوجی کے اس جدید ترین دور میں جب زندگی میں مصروفیات بڑھ گئی ہیں تو ’بیوٹی فلٹرز‘ زیادہ سے زیادہ بہتر ہوتے جا رہے ہیں۔

ٹک ٹاک کے ’بولڈ گلیمرس‘ فلٹرز کی ریلیز نے بہت سے صارفین کو یہ سوال کرنے پر مجبور کر دیا کہ کیا یہ ٹیکنالوجی بہت آگے جا چکی ہے، جو کسی کو بھی ٹاپ ماڈل میں تبدیل کر سکتا ہے۔

بیوٹی فلٹرز اور بڑھتی احساسِ کمتری

ایک نئی تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ آن لائن فلٹرز لوگوں کو احساس کمتری میں مبتلا کر سکتے ہیں،لیکن یقینی طور پر حقیقی خوبصورتی اور فلٹرز کے درمیان فرق ہے۔

رپورٹ کے مطابق اب تک کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ بیوٹی فلٹرز استعمال کرنے والے افراد کی نسبت دوسرے لوگ اپنے بارے میں بُرا محسوس کرسکتے ہیں، وہ دوسرے لوگوں کی کئی تصاویر دیکھتے ہیں جن پر بیوٹی فلٹر لگے ہوتے ہیں اور بظاہر ان میں ایسی کوئی خامیاں نہیں ہوتی جو ان کی اپنی تصاویر میں ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جسکی بیوی موٹی اسکا بڑا نام ہے؛ ایسا ملک جہاں ’موٹاپا خوبصورتی‘ ہے

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بیوٹی فلٹرز کے استعمال میں اضافے سے قبل بھی لوگ سوشل میڈیا ایپس پر دوسروں کی ’مثالی‘ زندگی پر نظر رکھتے تھے اور اس سے ممکنہ طور پر ان کی ذہنی صحت متاثر ہوتی تھی مگر اپنی تصویر پر فلٹر لگانے سے بھی آپ ایسی حالت میں مبتلا ہو سکتے ہیں،اس سے نوجوان لڑکیاں متاثر ہوسکتی ہیں جو اکثر میڈیا پر تصاویر سے خود میں خامیاں تلاش کرنے کی شکار ہوتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بیوٹی فلٹر ہماری تہذیب میں اب ان چیزوں میں سے ہے جو لوگ اس لیے استعمال کرتے ہیں تاکہ اپنی ظاہری شکل بے مثال اور بے داغ بنا سکیں تاہم اگر ان کا جائزہ لیا جائے تو لگتا ہے کہ شاید بات حد سے نکل گئی ہے۔