متحدہ عرب امارات میں رمضان کا آغاز 23 مارچ سے ہونے کا امکان ہے جب کہ عید الفطر جمعہ 21 اپریل ہوگی۔
عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سعودی عرب کی طرح ماہ رمضان کا چاند دیکھنے کا اجلاس 21 مارچ ہوگا اور شہریوں سے چاند نظر آجانے کی صورت میں شہادتیں جمع کرانے کی اپیل کی گئی ہے۔
تاہم یو اے ای کی فلکیاتی سوسائٹی نے پیشن گوئی کی ہےکہ امارات میں پہلا روزہ 23 مارچ بروز جمعرات کو ہوگا جب کہ عید الفطر 21 اپریل بروز جمعہ ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں؛ پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز کب ہوگا؟ محکمہ موسمیات کا اہم اعلان
متحدہ عرب امارات کی فلکیات سوسائٹی نے مزید بتایا کہ مملکت میں روزہ ساڑھے 13 گھنٹے سے لے کر 14 گھنٹے 13 منٹ تک ہوگا۔




















