Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موبائل میں مگن نوجوان سوئمنگ پول میں جاگرا، ویڈیو وائرل

اکثر لوگ موبائل کے استعمال میں اتنا مگن ہوتے ہیں کہ انہیں آس پاس کی دنیا کی پرواہ ہی نہیں ہوتی کہ کیا ہورہا ہے۔

 ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ نوجوان بائل فون میں اتنا مگن ہے کہ حادثے سے بھی بے خبر ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ نوجوان فون میں مگن آس پاس سے  لاپرواہ ہوکر سیدھا چلا جا رہا ہے کہ  اس کی پوری توجہ ہاتھ میں موجود موبائل فون پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اپنے بچوں کو موبائل فون پر نامناسب مواد سے بچانے کے یہ طریقے جانیں

موبائل میں مذکورہ نوجوان اتنا مگن ہوگیا کہ وہ آگے جاکر پانی سے بھرے سوئمنگ پول میں منہ کے بل  گر پڑا یہ تو اس کی قسمتی اچھی تھی کہ آگے کوئی بڑا گڑھا نہیں تھا ورنہ نتیجہ اس کے برعکس بھی ہوسکتا تھا۔