Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف ریسلر انڈر ٹیکر اور خطرناک شارک کا سمندر میں آمنا سامنا

انڈر ٹیکر کے نام سے مشہور ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر کی ایک سمندر میں شارک کے ہمراہ ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

مارک کیل اوے (انڈر ٹیکر) کی اہلیہ مشیل نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر کچھ ویڈیوز شیئر کیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انڈر ٹیکر  ایک صاف شفاف ساحل پر کھڑے ہیں جہاں ایک چھوٹی شارک ان کے پاس گھوم رہی ہے اور وہ کسی خوف کی بجائے اطمینان سے کھڑے اسے دیکھ رہے ہیں۔

مشیل مک کول نے ویڈیو کے کیپشن میں انڈر ٹیکر کو ’میرا محافظ‘ کا نام دیا ہے۔

ان کی بیگم نے بعد میں ایک اور ٹوئیٹ میں انکشاف کیا کہ یہ نرس شارک ہے جو عموماً حملہ نہیں کرتی۔ تاہم اس وقت انہیں اور ان کے شوہر کو اس کا کچھ بھی علم نہ تھا۔

واضح رہے کہ  دنیا بھرکے ساحلوں پر شارک عام افراد پر حملہ کرکے انہیں زخمی یا موت سے ہمکنار کرچکی ہیں۔