Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اطالوی شخص کا پوکر چپس سے منفرد عالمی کارنامہ

پوکر چپس ( گیمنگ ٹوکن) کے ذریعے اطالوی شخص نے عالمی ریکارڈ بنا کر سب کو حیران ہی کردیا۔

اٹلی سے تعلق رکھنے والے روکو مرکیوریو نامی ایک شخص نے صرف اپنی ایک انگلی پر 255 پوکر چپس کا مینار بناکر توازن برقرار رکھنے کا ایسا مظاہرہ کیا کہ سب دیکھتے ہی رہ گئے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کی گئی اس شخص کی ویڈیو میں باآسانی دیکھا جا سکتا ہےکہ اس نے اپنے ہاتھ کی ایک انگلی پر دس یا بیس نہیں بلکہ کل 255 پوکر چپس ( گیمنگ ٹوکن) کو اس مہارت کے ساتھ بیلنس کیا کہ ورلڈ ریکارڈ ہی بنا ڈالا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس شخص کے اس منفرد عالمی کارنامے کو پوری دنیا میں دیکھا اور پسند کیا جا رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی یہ ویڈیو چند گھنٹوں میں 5 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔