دنیا میں ایسے زندہ دل افراد کی کمی نہیں جو عالمی شہرت کی خاطر کچھ بھی کر نے کو تیار رہتے ہیں۔
انہیں افراد میں سے یہ ایک امریکی شخص ہیں ، جنہوں نے عالمی ریکارڈز میں اپنا نام شامل کرنے کےلئے اپنی داڑھی کو کرسمس کے تہوار کے موقع پر کھائی جانے والی کینڈیز سے سجا لیا۔
سن کر حیران کر دینے والی اس بات کو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی مان لیا ہے اور تصدیق کرکے جوئل اسٹریسر نامی اس شخص کے نام داڑھی کو 187 کینڈیز سے سجانے کا عالمی ٹائٹل کردیا ہے۔
وائرل ویڈیو دیکھیں:
View this post on Instagram
جوئل کو “داڑھی ماسٹر” بھی کہا جاتا ہے، جو ہمیشہ کرسمس کے موقع پر اپنی داڑھی کی منفرد سجاوٹ کر کے کوئی نہ کوئی ریکارڈ ضرور بناتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اطالوی شخص کا پوکر چپس سے منفرد عالمی کارنامہ
گزشتہ سال، انہوں نے اپنی داڑھی میں حیرت انگیز طور پر 710 کرسمس باؤلز اٹکا کر سجائی تھی جوکہ ایک انوکھا عالمی کارنامہ ہے۔
View this post on Instagram
گنیز ورلڈ ریکارڈ کی ایک رپورٹ کے مطابق، اس کارنامے کے لئے انہیں اپنی داڑھی میں ان باؤلز کو جوڑنے میں ڈھائی گھنٹے لگے، اور پھر انہیں بالوں سے ہٹانے میں ایک اور تکلیف دہ گھنٹہ لگا تھا۔




















