پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈ برن اسسٹنٹ کوچ کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے لیے اسسٹنٹ کوچ بھی غیر ملکی ہوگا، فیصلہ ہوگیا ہے جب کہ قومی ٹیم کے سابق فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈ برن اسسٹنٹ کوچ کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔
گرانٹ بریڈ برن کو مکی آرتھر کے کوچنگ سیٹ اپ میں شامل کرنے پر اتفاق کرلیا گیا ہے، گرانٹ بریڈ برن نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کوچ بھی رہے ہیں۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر گرانٹ بریڈ برن 2018 سے جون 2020 تک قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ رہے ہیں۔
گرانٹ بریڈ برن اکتوبر 2021 میں ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کوچنگ سے دستبردار ہوگئے تھے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مکی آرتھر کو ’’آن لائن‘‘ ہیڈ کوچ رکھنے پر راضی ہوگیا ہے جب کہ مکی آرتھر اپنی مرضی کی سیریز اور ٹورنامنٹ میں ٹیم کے ساتھ سفر کریں گے۔




















