Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاداب خان شادی کے بعد ثقلین مشتاق کو کس نام سے پکاریں گے؟

قومی کرکٹر شاداب خان کی شادی سابق کرکٹر ثقلین مشتاق کی بیٹی سے ہوئی ہے جس کے بعد ان کا پہلا انٹرویو منظر عام پر آگیا ہے۔

شادی خان کی شادی سابق کرکٹر ثقلین مشتاق کی بیٹی سے ہوئی جس کی نکاح کی تقریب 23 جنوری کو منعقد ہوئی جب کہ باقی شادی کی تقریبات حال ہی میں مکمل ہوئیں ہیں۔

آج شاداب خان کی ولیمے کی تقریب منعقد ہوئی تھی جس میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، سابق کپتان سرفراز احمد، حارث رؤف اور محمد حفیظ سمیت کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم نے شاداب خان کو شادی پر کتنی سلامی دی؟ ویڈیو وائرل

شاداب خان شادی کے بعد کیسا محسوس کرتے ہیں؟

شاداب خان کا شادی کے بعد پہلا انٹرویو سامنے آگیا ہے جس میں انہوں نے شادی کے بعد کے احساسات بیان کیے ہیں۔

شاداب خان کا کہنا تھا کہ زندگی کے نئے سفر کے لیے بالکل نئے میچ کی طرح پرجوش ہوں، سب کچھ اتنی جلدی ہوا کہ مجھے خود بھی پتا نہیں چلا۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا جا رہا تھا کہ اچانک فلائٹ کینسل ہوئی اور پورا فلمی سین ہوگیا، دس دن میں منگنی اور شادی ہوگئی۔

وقت ملا تو سوچا شادی کرلیں

قومی کھلاڑی کہتے ہیں کہ پی ایس ایل سے پہلے شادی ہوگئی جس پر بے حد خوش ہوں، ہزاروں دل توڑنے کا دکھ ہے بھی اور نہیں بھی کیونکہ جو کل ٹوٹنے تھے وہ آج ٹوٹ گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ساتھی کھلاڑیوں کی شادی اتفاق نہیں، میری اور حارث کی تو اچانک ہوگئی جب کہ شاہین اور شان مسعود کی شادی تو پہلے سے طے تھی۔

شاداب خان کہتے ہیں کہ حارث رؤف اور مجھے انجری کی وجہ سے وقت ملا تو سوچا شادی کرلیں۔

شاداب خان شادی کے بعد ثقلین مشتاق کو کس نام سے پکاریں گے؟

ثقلین مشتاق کے ساتھ اپنے نئے رشتے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ثقلین مشتاق کے ساتھ ابھی کوچ والے ہی معاملات ہیں، سسر والے نہیں۔

آل راؤنڈر نے کہا کہ کوچ سے تو ڈانٹ پڑتی ہی رہتی ہے لیکن ثقلین بھائی کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ شادی کے بعد بھی ثقلین بھائی، بھائی ہی رہیں گے ابا نہیں۔

متعلقہ خبریں