Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کھلاڑیوں کے آنے جانے سے ٹیم نہیں بنتی، عماد وسیم

کراچی: پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے آنے جانے سے ٹیم نہیں بنتی ہے۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کراچی میں پریس کانفرنس کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے آنے جانے سے ٹیم نہیں بنتی بلکہ ٹیم کھلاڑیوں کی کارکردگی سے بنتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کی کراچی کنگز کے لئے بڑی خدمات ہیں، سینئر کھلاڑی مشکل وقت میں اچھا مشورہ دیتے ہیں جب کہ شعیب ملک ایک سینئر کھلاڑی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں جس طرح ٹی ٹوئنٹی کھیلی جاتی ہے ہم اسی طرح کھیلنا چاہتے ہیں، کبھی نہیں کہا محمد رضوان اچھا کھلاڑی نہیں ہے جب کہ رضوان نے وقت کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے۔

کراچی کنگز کے کپتان نے کہا کہ اگے سوچنے کا کوئی گول نہیں، مستقبل کا کسی کو علم نہیں جب کہ اس وقت پی ایس ایل ہمارا گول ہیں۔

عماد وسیم نے بتایا کہ میں نے پاکستان کرکٹ میں دوستی یاری نہیں دیکھی اور میں دوستی یاری کا قائل نہیں ہوں جب کہ کسی بھی کھلاڑی سے ذاتی مسئلہ نہیں۔

پی ایس ایل کے نئے گانے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل سیزن 8 کے گانے اچھے ہیں جب کہ پی ایس ایل نے قومی ٹیم کو کھلاڑی دیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل دنیا کی سب سے مشکل لیگ ہے جب کہ مجھے کپتان فرنچائز نے بنایا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کا آغاز آج سے ملتان میں ہونے جارہا ہے جس کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

کراچی کنگز ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 14 فروری کو پشاور زلمی کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گی۔

متعلقہ خبریں