انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی شہر اندور کے اسٹیڈیم کی پچ کو غیر معیاری قرار دیدیا ہے۔
بھارت آسٹریلیا کے مابین تیسرے ٹیسٹ میں استعمال پچ کو 3 ڈی میرٹ پوائنٹس مل گئے۔
آؤٹ فیلڈ مانیٹرنگ، کپتانوں کی رائے جاننے کے بعد میچ ریفری کرس براڈ نے پچ پر تحفظات ظاہر کیے۔
میچ ریفری کرس براڈ نے کہا کہ پچ بلے اور گیند کے درمیان توازن فراہم نہیں کر سکی، پورے میچ میں ضرورت سے زیادہ پچ میں باؤنس اور اچھال تھا۔
میچ ریفری نے مزید کہا کہ اندور کی وکٹ شروع سے ہی اسپنرز کے حق میں تھی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بھارتی بورڈ فیصلے کے خلاف آئی سی سی میں 14 دن میں اپیل کر سکتا ہے، فیصلے کی رپورٹ بی سی سی آئی کو بھیج دی گئی ہے۔




















