Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بارش کے پانی میں تیز گاڑی چلانے پر وہاب ریاض کو صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا

لاہور میں تیز بارش کے بعد پانی سڑکوں پر کھڑا ہوگیا ہے جب کہ پانی میں تیز گاڑی چلانے پر وہاب ریاض کو صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں گزشتہ رات سے مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ بارش کے بعد وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان سڑکوں پر نکل آئے ہیں جس کے بعد انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

سوشل میڈیا پر وہاب ریاض کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مشیر برائے کھیل تیزی سے گاڑی چلارہے ہیں جس کے باعث سڑک پر موجود موٹر سائیکل سواروں پر پانی جارہا ہے۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد صارفین نے وہاب ریاض کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے اور کئی صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

خرم اقبال نامی صارف نے لکھا کہ ’’یہ کیا مذاق ہے، طاقت کا نشہ، بڑی گاڑی میں چھوٹی حرکت، کھڑے پانی میں ایسے گاڑی کون دوڑاتا ہے‘‘۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’’وزیر کھیل کا کمال شاہانہ انداز ہے، بڑی گاڑی میں بیٹھ کر نکاسی آب کا جائزہ لے رہے ہیں اور شہریوں پر پانی پھینک رہے ہیں‘‘۔

متعلقہ خبریں