Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رمیز راجہ کی کمنٹری پینل میں واپسی

رمیز راجہ کی پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں کمنٹری پینل میں واپسی ہوئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین رمیز راجہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی آئندہ ٹیسٹ سیریز میں کمنٹیٹر کے طور پر واپسی کریں گے۔

رمیز راجہ کمنٹری میں مہارت کے لیے جانے جاتے ہیں جب کہ وہ پوری سیریز میں بصیرت اور تجزیہ فراہم کریں گے جس کا اعلان انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا ہے۔

ستمبر 2021 میں پی سی بی کے چیئرمین کے طور پر اپنی تقرری کے بعد سے سابق کرکٹر نے کمنٹری کی ذمہ داریوں سے وقفہ لے لیا تھا۔

تاہم انہیں اور پی سی بی کے دیگر اراکین کو صرف ایک سال بعد ہی ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا جس کے بعد نجم سیٹھی کی سربراہی میں 14 رکنی انتظامی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

برطرفی کے بعد رمیز راجہ اپنے یوٹیوب چینل پر سرگرم رہے لیکن پی ایس ایل سیزن 8 یا نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی ہوم سیریز کے دوران کمنٹری نہیں کی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 16 جولائی کو گال انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

بعد ازاں دونوں ٹیمیں دوسرے ٹیسٹ کے لیے کولمبو جائیں گی جہاں 24 سے 28 جولائی کے درمیان سنگھالی اسپورٹس کلب میں دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں