Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ذکاء اشرف کا جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کردیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کے نام سے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ کو کامیابی سے معطل کردیا گیا ہے۔

جعل ساز جون 2023 میں کامیابی سے ذکاء اشرف کے نام سے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ کی تصدیق کروانے میں کامیاب رہا تھا جب کہ ساتھ ہی اس نے پروفائل کی تفصیل میں ہیش ٹیگ ذکاء اشرف کے ساتھ چیئرمین دی ریئل پی سی بی لکھا ہوا تھا۔

جعل ساز کی جانب سے خفیہ ٹوئٹس کے بعد پی سی بی نے اکاؤنٹ جعلی ہونے کی تصدیق کی اور ٹوئٹر کو اس کی اطلاع دی۔

اس حوالے سے پی سی بی کا کہنا ہے کہ ’’مسٹر ذکا اشرف کا ٹوئٹر پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔ یہ ایک جعلی اکاؤنٹ ہے اور پی سی بی نے اس کی اطلاع ٹوئٹرکو دی ہے‘‘۔

فروری 2021 میں اکاؤنٹ بننے کے بعد سے اس جعلی اکاؤنٹ پر 55 ٹوئٹس کیے گئے تاہم اب اس اکاؤنٹ کو غیر فعال کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چوہدری ذکاء اشرف حال ہی میں پی سی بی کی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوئے ہیں جب کہ وہ اس سے قبل بھی پی سی بی کے چیئرمین رہ چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں