Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گال ٹیسٹ: سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 312 رنز بناکر آؤٹ

گال ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سری لنکن ٹیم  312 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو ابتدائی 4 وکٹیں جلد ہی گرگئیں۔

اینجلو میتھیوز اور دھننجیا ڈی سلوا نے 131 رنز کی پارٹنرشپ کرکے ٹیم کو مشکل سے نکالا ۔ تاہم بعد ازاں مزید کوئی کھلاڑی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹک سکا اور پوری ٹیم 312 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

دھننجیا ڈی سلوا122 ،  اینجلو میتھیوز64 اور سمارا وکرما 36 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد نے 3،3 جبکہ سلمان علی آغا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ خبریں