پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی ہے۔
قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کی ہے۔
انہوں نے یہ کارنامہ 26 ویں ٹیسٹ میچ میں انجام دیا ہے جب کہ وہ 100 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنے والے 19 ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔
اس موقع پر قومی فاسٹ بولر کے سسر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی سائٹ پر 100 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنے پر شاہین آفریدی کو مبارکباد پیش کی اور شاہین کی جشن مناتی تصویر شیئر کی۔
https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1680560069551824897?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1680560069551824897%7Ctwgr%5E54f78f2bef039914ade686f756e48983dcd7c5e4%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F334531-
انہوں نے لکھا کہ 100 وکٹیں مکمل ہوگئیں لیکن مزید اور لینی ہیں، اس محنت کو جاری رکھنا جب کہ ساتھ ہی انہوں نے شاہین کے لیے مزید ریکارڈ اور کامیابی کے لیے دعا کی۔




















