Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

زم افرو ٹی ٹین لیگ میں قومی کھلاڑیوں کی شرکت کھٹائی میں پڑگئی

زمبابوے میں ہونے والی زم افرو ٹی ٹین لیگ میں قومی کھلاڑیوں کی شرکت کھٹائی میں پڑگئی ہے۔

کھلاڑیوں کا دعویٰ ہے کہ چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے این او سی دینے سے انکارکردیا ہے جب کہ این او سی نہ ملنے پر ریٹائرڈ کھلاڑی بورڈ سے نالاں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ریٹائرڈ کھلاڑی جلد ذکا اشرف سے ملاقات کریں گے۔ دوسری جانب پی سی بی نے بھی کھلاڑیوں کو زم افرو ٹی ٹین لیگ کے لیے این او سی جاری نہ کرنے کی تصدیق کردی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے آٹھ کھلاڑیوں نے زم افرو ٹی ٹین لیگ میں حصہ لینا تھا جب کہ زیادہ تر کھلاڑی لاہور قلندرز کی ٹیم ڈربن قلندرز کا حصہ ہیں۔

یاد رہے کہ زمبابوے میں ہونے والی زم افرو ٹی ٹین لیگ 20 جولائی سے ہرارے میں شروع ہو رہی ہے۔

متعلقہ خبریں