Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

میر حمزہ نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں واروکشائر کو جوائن کرلیا

پاکستانی فاسٹ بولر میر حمزہ نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں حسن علی کے متبادل کے طور ہر واروکشائر کو جوائن کرلیا ہے۔

واروکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے پاکستانی فاسٹ بولر میر حمزہ کو آئندہ دو کاؤنٹی چیمپئن شپ میچز کے لیے سائن کرلیا ہے۔

379 فرسٹ کلاس وکٹوں کا شاندار ریکارڈ رکھنے والے 30 سالہ میر حمزہ حسن علی کی جگہ ٹیم میں شامل ہوں گے۔

بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر بدھ کو لنکاشائر اور 25 جولائی کو مڈل سیکس کے خلاف کھیلیں گے۔ واروکشائر کاؤنٹی نے میر حمزہ اور ٹیسٹ آل راونڈر حسن علی کے ساتھ مختصر معاہدہ کیا ہے۔

حسن علی ان دنوں پاکستان ٹیم کے ساتھ دورہ سری لنکا پر مصروف ہیں اور ان کی غیر موجودگی میں میر حمزہ ان کے متبادل کے طور پر واروکشائر میں شامل ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ کاؤنٹی کرکٹ میں میر حمزہ کا یہ پہلا تجربہ نہیں ہے کیونکہ اس سے قبل وہ 2019 میں سسیکس کے لیے سات میچز کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 24 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

واروکشائر کے ہیڈ کوچ مارک رابنسن نے میر حمزہ کو ٹیم میں شامل کرنے پر جوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بائیں ہاتھ کے کھلاڑی نے ان کی بولنگ یونٹ میں ایک اور جہت کا اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میر حمزہ برگی میں مائیکل برجیس، بریگزی میں ڈینی بریگز اور حسن علی کے ساتھ کھیل چکے ہیں جب کہ سب ہی ان کے بارے میں کہا ہے کہ وہ ایک بہت ہنر مند بولر ہے۔

متعلقہ خبریں