آئی بی ایس اے بلائنڈ ورلڈ گیمز کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
آئی بی ایس اے بلائنڈ ورلڈ گیمز میں بلائنڈ کرکٹ مقابلوں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جب کہ آئی بی ایس اے بلائنڈ ورلڈ گیمز برمنگھم میں کھیلے جائیں گے۔
پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم 20 اگست کو پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی جب کہ 22 اگست کو بنگلا دیش سے ہوگا۔
علاوہ ازیں پاکستان ٹیم 23 اگست کو آسٹریلیا اور 24 اگست کو انگلینڈ کے مدمقابل ہوگی جب کہ ایونٹ کا فائنل 26 اگست کو کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایونٹ میں پاکستان، بھارت، بنگلا دیش، انگلیںڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔




















