Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عامر سہیل کی نسیم شاہ پر سخت تنقید

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کمنٹیٹر عامر سہیل نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان گال میں جاری ٹیسٹ میچ کے دوران کمنٹیٹر عامر سہیل نے نسیم شاہ پر تنقید کی ہے۔

تیسرے دن کے کھیل میں جب نسیم شاہ بیٹنگ پر موجود تھے اور سعود شکیل کا ساتھ دے رہے تھے توکمنٹیٹر رمیز راجہ نے ان کی بیٹنگ کی صلاحیتوں کی تعریف کی۔

جواب میں عامر سہیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نسیم شاہ کو صرف اپنی بیٹنگ کے مسلز پر ہی نہیں بلکہ دماغی مسلز کی نشونما پر بھی توجہ دینی چاہیے۔

جس پر رمیز راجہ نے کہا کہ نسیم شاہ کو بیٹنگ کے مسلز مضبوط کرنے میں تو کوئی مسئلہ نہیں جس پر عامر سہیل نے کہا کہ اگر وہ دماغ کے مسلز بھی مضبوط کرلیں تو بہتر کرکٹر اور بولر بن سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سعود شکیل کا ساتھ دیتے ہوئے 70 رنز سے زائد کی ناقابل شکست شراکت داری قائم کی تھی۔

یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ عامر سہیل نے نسیم شاہ کے کھیل پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہو۔

اس سے قبل گزشتہ سال سری لنکا کے خلاف کھیلی جانے والی سیریز میں بھی عامر سہیل نے نسیم شاہ کو بولنگ ایکشن تبدیل کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

متعلقہ خبریں