Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قومی کھلاڑیوں کو زم افرو ٹی ٹین لیگ کھیلنے کی اجازت مل گئی

سابق کپتان محمد حفیظ سمیت 8 قومی کھلاڑیوں کو زمبابوے میں شیڈول ٹی ٹین لیگ کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے زم افرو ٹین ٹین لیگ کھیلنے کے لیے محمد حفیظ سمیت 8 قومی کھلاڑیوں کو این او سی جاری کردیا ہے۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے زمبابوے کی ٹی ٹین لیگ کے لیے قومی کرکٹرز کو این او سی دینے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بورڈ نے کھلاڑیوں کو این او سی دینے سے انکار کردیا تھا، گزشتہ روز ایشیاکپ ٹرافی کی تقریب رونمائی میں سابق کپتان محمد حفیظ نے تمام تر صورت حال سے ذکاء اشرف کو آگاہ کیا تھا۔

چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے تمام صورت حال دیکھتے ہوئے کھلاڑیوں کو این او سی جاری کرنے کے احکامات جاری کیے۔

سابق کپتان محمد حفیظ نے اجازت ملنے پر پی سی بی سربراہ کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ زم افرو ٹی ٹین لیگ 20 جولائی سے 29 جولائی تک ہرارے میں کھیلی جائے گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں