پاکستان اے ٹیم نے ایمرجنگ ایشیاکپ کے فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے جس کے جشن میں شامل ہونے کے لیے شاہین آفریدی اور نسیم شاہ بھی پہنچ گئے ہیں۔
پاکستان اے ٹیم نے جمعہ کو کولمبو میں سری لنکا اے کو 60 رنز سے شکست دے کر اے سی سی مینز ایمرجنگ ایشیاکپ 2023 کے فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے۔
پاکستان اے ٹیم کی جیت پر قومی ٹیم کے سینئر کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ بھی جشن منانے پہنچ گئے ہیں۔
سیمی فائنل کے بعد جونیئر ٹیم کی ہوٹل واپسی پر سینئر کھلاڑیوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور کیک کاٹ کر اس موقع کو یادگار بنایا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جشن کی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی جس میں شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو فاتح اے ٹیم کے ساتھ جشن مناتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
🇵🇰 men's team 🤝 🇵🇰 Shaheens
Shaheens' win in the #ACCMensEmergingTeamsAsiaCup semi-final celebrated in star-studded company 🤩 pic.twitter.com/X3IHAH48sh
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 21, 2023
واضح رہے کہ اس میچ میں عمیر بن یوسف اور پاکستان اے کے کپتان محمد حارث نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کیں تھی جب کہ قومی اے ٹیم نے سری لنکا کو جیت کے لیے 323 رنز کا ہدف دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ایمرجنگ ایشیا کپ فائنل: دفاعی چیمپئن پاکستان کو مضبوط حریف بھارت کا چیلنج درپیش
جواب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 45.4 اوورز میں 262 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ فائنل میں پاکستان اے کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا جو اتوار 23 جولائی کو کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















