Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محمد عامر کی کاؤنٹی کرکٹ میں بطور لوکل کھلاڑی کھیلنے کی خبریں دم توڑ گئیں

قومی فاسٹ بولر محمد عامر کا کاؤنٹی کرکٹ میں ڈربی شائر کے ساتھ معاہدہ ہوگیا ہے۔

محمد عامر کی کاؤنٹی کرکٹ میں بطور لوکل کھلاڑی کھیلنے کی خبریں دم توڑ گئی ہیں جب کہ انہوں نے ڈربی شائر کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے۔

ڈربی شائر نے محمد عامر کے ساتھ 2024 سیزن کے لے معاہدہ کیا ہے جس میں محمد عامر بطور اوورسیز پلیئر اگلے سیزن کے پہلے ہاف کے لیے دستیاب ہوں گے۔

محمد عامر وٹالٹی بلاسٹ کے گروپ اسٹیج کے تمام میچز کھیلیں گے جب کہ وہ اس سے قبل ایسیکس اور گلوسٹرشائر کی جانب سے کھیل چکے ہیں۔

اس حوالے سے ڈربی شائر کے کرکٹ ہیڈ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ محمد عامر دنیا کے بہترین بولر ہیں مجھے خوشی ہے کہ ڈربی شائر میں ان کی واپسی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمد عامر ہماری ریڈ بال اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تمام بولرز کو لیڈ کریں گے، مجھے محمد عامر کی تمام خصوصیات کا اندازہ ہے۔

مکی آرتھر کا مزید کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ ڈربی شائر کے تمام چاہنے والے محمد عامر کو سپورٹ کریں گے۔

قومی فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ میرے کرکٹ کے تجربات ماضی میں کاؤنٹی کرکٹ اور مکی آرتھر کے ساتھ بہترین رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کاؤنٹی چیمپئن شپ کو ہمیشہ انجوائے کیا اور بہت کچھ سیکھا ہے، اپنے تجربے سے ڈربی شائر کی ریڈ بال اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں فائدہ دینے کی کوشش کروں گا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں