ایشین فٹبال کنفیڈریشن نے فیفا ورلڈکپ 2026 کے پریلیمانری جوائنٹ کوالیفائرز راؤنڈ ون کے ڈراز کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایشین فٹبال کنفیڈریشن نے فیفا ورلڈکپ 2026 کے پریلیمانری جوائنٹ کوالیفائرز راؤنڈ ون کے ڈراز کا اعلان کیا ہے جب کہ راؤنڈ ون میں کل بیس ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
پاکستان جوائنٹ کوالیفائرز کے پہلے مرحلے میں کمبوڈیا کے مدمقابل ہوگا، کوالیفائر میچز 12 اور 17 اکتوبر کو ہوم اور آوے کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے۔
پہلے مرحلے کی دس فاتح ٹیموں کو راؤنڈ ٹو میں رسائی ملے گی، دوسرے مرحلے میں فیفا رینکنگ کی بنیاد پر 26 ٹیمیں پہلے ہی پہنچ چکی ہیں۔
دس ٹیموں کے کوالیفائی کرنے پر 36 ٹیموں کو 9 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، گروپ کی فاتح اور رنر اپ ٹیمیں ورلڈکپ 2026 اور ایشین فٹبال کپ 2027 میں کوالیفائی کرنے کے لیے ان ایکشن ہوں گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















