Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نعمان علی کے 7 وکٹیں لینے پر سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان امڈ آیا

نعمان علی نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 7 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کولمبو میں دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا گیا جس میں پاکستان نے ایک اننگز اور 222 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی ہے۔

اس میچ میں نعمان علی نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں نعمان علی نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 7 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ں 7 وکٹیں حاصل کرکے اپنے ناقدین کو غلط ثابت کردیا ہے۔

اپنی شاندار پرفارمنس کے باعث نعمان علی نے ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کروایا اور وہ ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں پانچ وکٹیں لینے والے پاکستان کے تیسرے معمر ترین بولر بن گئے ہیں۔

یہ چوتھا موقع ہے جب انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ یا اس سے زیادہ وکٹیں حاصل کی ہوں۔

ایک اننگز میں پانچ وکٹیں لینے والے پاکستان کے معمر ترین بولرز:

محمد نذیر نے 37 سال اور 216 دن کی عمر میں پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں جب کہ سعید اجمل نے 36 سال اور 300 دن کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

دوسری جانب نعمان علی کی عمر اس وقت 36 سال اور 296 دن ہے جس میں انہوں نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے تاہم ان کا یہ سفر کسی چیلنج نہیں کم نہیں تھا۔

سری لنکا کے خلاف دونوں ٹیسٹ میچز کی پہلی اننگز میں انہیں نمایاں کارکردگی نہ دکھانے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم انہوں نے ہمت نہ ہارتے ہوئے مضبوطی سے واپسی کی۔

نعمان علی کی دوسری اننگز میں غیر معمولی کارکردگی پر شائقین کرکٹ نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے مزاحیہ میمز شیئر کی ہیں۔

https://twitter.com/SharyOfficial/status/1684482188031524864?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1684482188031524864%7Ctwgr%5E42dc7c53cf6ff2a986b2b37445237af7f1959a8d%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fcricketpakistan.com.pk%2Fen%2Fnews%2Fdetail%2Fmemes-flood-social-media-as-noman-ali-proves-critics-wrong-with-six-fe

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں