Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ننھے مداح کی میچ کے دوران بابر اعظم کی توجہ حاصل کرنے کی ویڈیو وائرل

لنکا پریمیئر لیگ کے میچ کے دوران ایک ننھا بچہ بابر اعظم کی توجہ حاصل کرنے کے لیے بار بار ان کا نام پکارتا رہا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں ہوگیا ہے جس میں جافنا کنگز کا دلچسپ مقابلہ کولمبو اسٹرائیکرز سے ہوا۔

کولمبو اسٹرائیکرز نے ٹاس جیت کر اننگز کا آغاز تیزی سے کیا لیکن پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں روک دیا۔

مچ کے تیسرے اوور میں افغان بلے باز اور جافنا کنگز کے اوپنر رحمان اللہ گرباز نے نسیم شاہ کو ایک چھکا جڑ دیا لیکن قومی بولر نے بھی خوب بدلیا لیا اور انہیں اگلی ہی گیند پر آؤٹ کردیا۔

https://twitter.com/peace_striver/status/1685658938342096898?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1685658938342096898%7Ctwgr%5E616ca445c7d82d635b8dd61516196165b13561ad%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fcricketpakistan.com.pk%2Fen%2Fnews%2Fdetail%2Fwatch-babars-grand-welcome-naseems-angry-send-off-in-lpl-2023

آؤٹ کرنے پر نسیم شاہ کافی پرجوش دکھائی دیے اور دونوں کے درمیان کریز پر بحث بھی ہوئی لیکن رحمان اللہ گرباز نے پویلین کی جانب جانے کو ترجیح دی۔

تاہم میچ کے بعد دونوں کھلاڑیوں کی خوشگوار انداز میں ملنے کی تصویر بھی سامنے آئی جس میں انہیں ہنستے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

https://twitter.com/Iam_hassan10/status/1685748328695214082?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1685748328695214082%7Ctwgr%5E616ca445c7d82d635b8dd61516196165b13561ad%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fcricketpakistan.com.pk%2Fen%2Fnews%2Fdetail%2Fwatch-babars-grand-welcome-naseems-angry-send-off-in-lpl-2023

میچ کے دوران ایک دلچسپ لمحہ بھی کیمرے میں محفوظ ہوگیا جس میں ننھے پرستار کو بار بار بابر اعظم کا نام لیتے ہوئے سنا گیا جو ان کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانا چاہتا تھا۔

https://twitter.com/kingbabararmy/status/1685667415907356673?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1685667415907356673%7Ctwgr%5Ee6cf983177cca05d02124e0b2daec07eac9d638c%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fcricketpakistan.com.pk%2Fen%2Fnews%2Fdetail%2Fwatch-babars-grand-welcome-naseems-angry-send-off-in-lpl-2023

اس کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کو دیکھ کر صارفین نے خوشی کا اظہار کیا اور ننھے مداح کو بابر اعظم کے ساتھ محبت کا اظہار کرنے پر سراہا۔

میچ کے اختتام پر سری لنکن پرستاوں نے بابر اعظم کا پرجوش انداز میں استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا جب کہ اس موقع پر مداح بابر اعظم کے نام کے نعرے بھی لگاتے رہے۔

https://twitter.com/achabaiii/status/1685733668357091328?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1685733668357091328%7Ctwgr%5E616ca445c7d82d635b8dd61516196165b13561ad%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fcricketpakistan.com.pk%2Fen%2Fnews%2Fdetail%2Fwatch-babars-grand-welcome-naseems-angry-send-off-in-lpl-2023

واضح رہے کہ یہ میچ بابر اعظم کے لیے کافی بدںصیب ثابت ہوا کیونکہ وہ اس میچ میں صرف آٹھ گیندوں پر سات رنز ہی اسکور کرسکے تھے جب کہ ان کی ٹیم کولمبو اسٹرائیکرز بھی 21 رنز سے یہ میچ ہار گئی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں