Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان شاہینز نے ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پہلی فتح اپنے نام کرلی

پاکستان شاہینز نے ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اے سی ٹی کامٹز کو نو وکٹوں سے شکست دے کر پہلی فتح اپنے نام کرلی ہے۔

پاکستان شاہینز نے اوپنر شمائل حسین کی نصف سنچری کی بدولت آج ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اے سی ٹی کامٹز کو نو وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

بائیں ہاتھ کے بلے باز شمائل حسین نے 9 چوکے لگاکر 44 گیندوں پر 57 رنز اسکور کیے جس کی وجہ سے پاکستان شاہینز نے 123 رنز کا ہدف 15.2 اوورز میں حاصل کرلیا۔

انہوں نے باسط علی کے ساتھ 66 رنز کی شراکت قائم کی جب کہ باسط علی 27 گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

بعد ازاں کپتان روحیل نذیر نے ان کا بھرپور ساتھ دیا اور 21 گیندوں پر 4 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 39 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس طرح پاکستان شاہینز نے صرف ایک وکٹ گنواکر میچ اپنے نام کیا، 2023 کی ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان شاہینز دو میچز کھیل چکی ہے جب کہ انہیں ایک میچ میں فتح حاصل ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان شاہینز کا اگلا میچ کل ٹی آئی او اسٹیڈیم میں رینیگیٹز کے خلاف ہوگا جو مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے کھیلا جائے گا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں