Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ؛ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے پوائنٹس میں کٹوتی، پاکستان اور بھارت کی پوزیشن مضبوط

ایشز سیریز میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے پوائنٹس میں کٹوتی کے بعد ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان اور بھارت کی پوزیشن مضبوط ہوگئی ہے۔

ایشز سیریز میں سست اوور ریٹ کی وجہ سے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے پوائنٹس میں کٹوتی کردی گئی ہے جس کی وجہ سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ان کی پوزیشن متاثر ہوئی ہے جب کہ سر فہرست کا فرق بھی مزید بڑھ گیا ہے۔

انگلینڈ کو ایشز سیریز میں سست اوور ریٹ کی وجہ سے 19 پوائنٹس اور آسٹریلیا کو 10 پوائنٹس کی پنالٹی لگی ہے جس کے بعد وہ فہرست میں مزید نیچے گر گئے ہیں۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی فہرست میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آگے آگئی ہیں جب کہ پاکستان پہلی اور بھارت کا دوسرا نمبر ہے۔

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف کلین سوئپ کے ساتھ مہم میں 100 پوائنٹس حاصل کرکے بہترین آغاز کیا ہے جب کہ بھارت 66.66 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

بھارت نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں ایک میچ اپنے نام کیا جب کہ دوسرا میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ رہا تھا تاہم اس میچ میں بھی ان کی پوزیشن مستحکم تھی۔

بنگلا دیش، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ نے ابھی تک ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اپنی مہم کا آغاز نہیں کیا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں