روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز ایک ٹی ٹوئنٹی سیریز ہے جس میں پہلی مرتبہ پاکستان کے لیجنڈز کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا جارہا ہے۔
روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز میں دنیائے کرکٹ کے سابق اسٹارز کھلاڑی شامل ہیں، اس کے تیسرے ایڈیشن میں پہلی بار پاکستان کی ٹیم کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔
لیگ کا پہلا ایڈیشن مارچ 2020 میں کھیلا گیا تھا جس کے بعد سے اب تک دو ایڈیشن کھیلے جاچکے ہیں جب کہ دونوں ایڈیشن بھارت میں منعقد ہوئے تھے۔
کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں منعقد ہونے والی لیگ کو اب انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی سرزمین پر کھیلے جانے کی منظوری مل چکی ہے۔
لیگ کے پہلے دو ایڈیشن کووڈ 19 وبائی امراض کی وجہ سے متاثر ہوئے تھے جب کہ حالیہ برسوں میں بھارت اور پاکستان کی حکومتوں کے درمیان کشیدہ حالات کی وجہ پاکستان کی کسی ٹیم نے شرکت نہیں کی تھی۔
اس لیگ نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے کئی سابق چیمپئن کھلاڑیوں کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے جن میں سچن ٹبڈولکر، کیون پیٹرسن، سنتھ جے سوریا، شین واٹسن، تلکارتنے دلشن، یوراج سنگھ اور برائن لارا سمیت کئی نامور کھلاڑی شامل ہیں۔
تیسرے ایڈیشن کی تاریخوں پر ابھی کام جاری ہے تاہم امید کی جارہی ہے کہ یہ رواں سال ستمبر میں منعقد ہوگا جو تین ہفتوں پر محیط ہوگا۔
پچھلے ایڈٰیشنز کے مقابلے میں تیسرے سیزن میں نو ٹیمیں شرکت کریں گی جب کہ اس سے قبل 8 ٹیمیں شرکت کیا کرتی تھیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















