Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

افغان بولر راشد خان کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی

پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے افغان بولر راشد خان کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی ہے۔

افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے دستیاب ہوں گے جب کہ ان کی دستیابی کے حوالے سے افغانستان کرکٹ بورڈ نے بھی تصدیق کردی ہے۔

کمر کی تکلیف کے باعث راشد خان دی ہنڈریڈ سے دستبردار ہوگئے تھے جب کہ راشد خان بنگلا دیش کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ بھی کمر کی تکلیف کی وجہ سے نہیں کھیل سکے تھے۔

چیف سلیکٹر افغانستان بورڈ اسد اللہ خان کا کہنا ہے کہ راشد خان نے پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل آرام کے لیے دی ہنڈریڈ چھوڑی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان بمقابلہ افغانستان ون ڈے سیریز کا اعلان ہوگیا

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے ٹریننگ کیمپ دس اگست سے ہیمبنٹوٹا میں شروع ہوگا، راشد خان سری لنکا میں کیمپ کو جوائن کریں گے۔

اسد اللہ خان نے مزید کہا کہ امید ہے کہ ٹیم پاکستان کے خلاف اچھا کھیلے گی اور ایشیا کپ کے لیے مورال بلند ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز 22 اگست سے شروع ہوگی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں