Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کولکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں آگ لگ گئی

بھارت میں ورلڈ کپ 2023 کی تیاریوں کے دوران کولکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں آگ لگ گئی ہے۔

بھارت میں ورلڈ کپ سے قبل بدانتظامی کا سلسلہ جاری ہے جب کہ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اسٹیڈیم میں آگ ورلڈکپ کی تیاریوں کے دوران لگی جب کہ آگ کھلاڑیوں کے ڈریسنگ روم میں لگی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آگ لگنے سے کھلاڑیوں کی کٹس اور دیگر سامان جل کر راکھ ہوگیا ہے تاہم فائربریگیڈ نے کئی گھنٹوں کے بعد آگ پر قابو پالیا ہے۔

واضح رہے کہ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں ورلڈکپ 2023 کا سیمی فائنل سمیت 5 میچز شیڈول ہیں جب کہ ایڈن گارڈنز میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ بھی شیڈول ہے۔

یاد رہے کہ چند دن قبل آئی سی سی حکام نے ایڈن گارڈنز کا دورہ کیا تھا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں