سابق کرکٹر کامران اکمل نے پاکستان میں آنے والے باصلاحیت تین وکٹ کیپرز کی نشاندہی کی ہے۔
قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر و بلے باز کامران اکمل نے بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ 2023 کے لیے بطور کیپر ریزرو کھلاڑیوں کے نام تجویز کردیے ہیں۔
خبر رساں ادارے سے گفتگو میں کامران اکمل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹڈ وکٹ کیپر موجود ہیں جب کہ انہوں نے محمد حارث اور روحیل نذیر کا نام لیا جو حالیہ میچز میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کامران اکمل پاکستان جونئیر ٹیم کے چیف سلیکٹر مقرر
انہوں نے کہا کہ اگرچہ ان کھلاڑیوں میں بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے لیکن پہلے انہیں مزید نکھارنے اور تیار کرنے کے لیے بین الاقوامی دوروں پر بھی مواقع فراہم کرنے ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بہت سارے نوجوان موجود ہیں جیسا کہ محمد حارث جو رضوان کی طرح ٹی ٹوئنٹی ٹیم اور پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں جب کہ وہ بھی ایک اچھا آپشن ہیں۔
کامران اکمل کہتے ہیں روحیل نذیر کو بھی تیار کیا جارہا ہے اور انہوں نے حال ہی میں زمبابوے کے خلاف واپسی کرکے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے اور اب وہ بطور کپتان ٹیم کو لے کر آسٹریلیا جارہے ہیں۔
سابق وکٹ کیپر کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس تیسرا آپشن حسیب اللہ کا بھی ہے جو ایک اچھے بلے باز ہیں لیکن وکٹ کیپنگ میں انہیں ابھی کچھ بہتری کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور زلمی نے کامران اکمل کو نئی ذمہ داری سونپ دی
انہوں نے کہا کہ یہ تینوں کھلاڑی لاجواب ہیں اور ایک طویل عرصے کے لیے انہیں کرکٹ کھیلنے دینے چاہیے جب کہ وہ ابھی ٹور کررہے ہیں جو کہ ایک اچھی بات ہے۔
اکمران اکمل نے مزید کہا کہ ایک بار جب یہ کھلاڑی انٹرنیشنل کرکٹ میں داخل ہوجائیں گے تو انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، اس لیے وہ جہاں بھی کھیل رہے ہیں انہیں کھیلنے دیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















