Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بابر اعظم کی شادی کی خبروں پر اہلخانہ کا بیان سامنے آگیا

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی شادی کی خبروں پر ان کے اہلخانہ کا بیان سامنے آگیا ہے جس میں انہوں نے افواہوں کی تردید کردی ہے۔

سوشل میڈیا پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی شادی کی تاریخ سامنے آئی تھی جس کے بعد کئی افواہوں نے جنم لے لیا تھا۔

شادی کے حوالے سے افواہوں کے بعد پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بابر اعظم ٹرینڈ کررہے تھے جب کہ گردش کرنے والی خبروں میں کہا گیا تھا کہ قومی ٹیم کے کپتان رواں سال ورلڈ کپ کے بعد شادی کرلیں گے۔

یہ خبر بابر اعظم کے فین پیج کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ ’’ایکس‘‘ پر بھی شیئر کی گئی تھی تاہم اب ان کے خاندان کا بیان سامنے آگیا ہے جس میں انہوں نے شادی کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

https://twitter.com/babarazamking_/status/1691029593443205121?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1691029593443205121%7Ctwgr%5E04389a63f4f03769b0887e527f474a5c594cd3fe%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fcricketpakistan.com.pk%2Fen%2Fnews%2Fdetail%2Fbabar-azams-father-refutes-rumors-of-his-sons-wedding

مقامی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ان کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ ’’بابر اعظم کو شادی کی کوئی جلدی نہیں کیونکہ ابھی ان کی پوری توجہ کرکٹ پر ہے‘‘۔

انہوں نے بتایا کہ بابر اعظم کی اولین ترجیح اپنی کارکردگی سے پاکستان ٹیم کی کامیابیوں کا گراف بلند کرنا ہے جب کہ مداحوں کو ابھی اپنے ہیرو کو دلہا کے لباس میں دیکھنے کے لیے کم از کم ایک سال انتظار کرنا پڑے گا۔

بابر اعظم کے مینجر نے بھی ان کی شادی خبروں کو سوشل میڈیا پلیٹ پر مسترد کردیا ہے جب کہ ان کی ٹوئٹ کو کھلاڑی نے بھی ری ٹوئٹ کیا۔

دوسری جانب بابر اعظم کے چھوٹے بھائی سفیر اعظم کا بیان بھی سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ ’’شادی کی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں، جب تک ہم اعلان نہ کریں غلط خبریں نہ پھلائیں‘‘۔

واضح رہے کہ ون ڈے ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہونے والا ہے جس میں بابر اعظم قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں