پاکستانی آل راؤنڈر آغا سلمان نے ون ڈے کرکٹ میں اپنے پسندیدہ بیٹنگ پارٹنر کا نام بتادیا ہے۔
آل راؤنڈر آغا سلمان اپنے مخصوص تیز کھیلنے کے انداز کے لیے جانے جاتے ہیں، انہوں نے حال ہی میں سنچریاں اور وکٹیں لے کر خود کو ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں ثابت کیا ہے۔
منگل کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 29 سالہ نوجوان کھلاڑی نے بتایا کہ ون ڈے کرکٹ میں ان کے پسندیدہ بیٹنگ پارٹنر محمد رضوان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم دونوں کے کھیلنے کا انداز ایک جیسا ہے جب کہ اب تک میری ون ڈے میں سب سے زیادہ شراکتیں انہیں کے ساتھ رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ’’ہم دونوں کے کھیلنے کا ایک ہی انداز ہے اور ہم مثبت کرکٹ کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں۔ محمد رضوان میرے اب تک کہ سب سے زیادہ پسندیدہ ساتھی ہیں‘‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ون ڈے ورلڈ کپ میں وہ پاک بھارت میچ کا زیادہ پریشر نہیں لیں گے بلکہ اس سے بالاتر ہوکر اپنی کارکردگی پر توجہ مرکوز کرنے کی کوشش کریں گے۔
آغا سلمان کہتے ہیں ’’چاہے حریف کوئی بھی ہو لیکن میں چیزوں کو ہر ممکن حد تک آسان رکھنے کی کوشش کروں گا اور کوئی اضافی پریشر نہیں لوں گا چاہے بھارت ہی کیوں نہ ہو‘‘۔
واضح رہے کہ آل راؤنڈر ایشیاکپ 2023 میں پاکستانی اسکواڈ کا حصہ ہیں جس کی میزبانی پاکستان اور سری لنکا مشترکہ طور پر کررہے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















