پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن نے قومی ٹیم میں بہتری کے لیے خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ایک لائن اپ ترتیب دے دیا ہے۔
ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن کے مطابق پاکستانی ٹیم کو میچ کے درمیانے اوورز میں مزید بہتری کی ضرورت ہے، جہاں ٹیم حال ہی میں کمزور دکھائی دی ہے۔
بدھ کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گرانٹ بریڈ برن نے میچ کے درمیانے اوورز میں جارحانہ کھیل کے انداز کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایشیاکپ میں سری لنکن کنڈیشنز میں جارحانہ کرکٹ کھلینا پڑے گی جب کہ ہم میچ کے درمیانے اوورز میں رنز بنانے اور حریف کے رنز روکنے پر کام کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مکی آرتھر کے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہوں، ان کی عدم موجودگی سے کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی کیونکہ ہم مشاورت کے ساتھ اچھی پلاننگ کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
ہیڈ کوچ کہتے ہیں مکی آرتھر 23 اگست کو سری لنکا میں ٹیم کو جوائن کریں گے اور ایشیاکپ میں بھارت کے خلاف میچ کے بعد وہ واپس چلے جائیں گے تاہم ورلڈکپ اور دورہ آسٹریلیا میں وہ ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پلینگ الیون کی سلیکشن مشکل ضرور ہوتی ہے لیکن ہمارے ذہن میں ہے کہ کس کمبینیشن کے ساتھ کس میچ میں کھیلنا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم 22 اگست سے سری لنکا میں افغانستان کے خلاف تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔
بعد ازں قومی ٹیم 30 اگست سے شروع ہونے والے ایشیا کپ 2023 کھیلے گی جس کی مشترکہ میزبانی پاکستان اور سری لنکا کر رہے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















