Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بین اسٹوکس نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا

انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ لے لیا جس کے بعد انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بین اسٹوکس کو انگلش ٹیسٹ ٹیم کا کپتان نامزد کیا گیا تھا جس کے دو ماہ بعد انہوں نے ون ڈے کرکٹ سے رہٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا تاہم انہوں نے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے اپنا فیصلہ واپس لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الوداعی ون ڈے میں شاندار استقبال پر بین اسٹوکس جذباتی ہو گئے

انگلینڈ ٹیم کے سلیکٹر لیوک رائٹ کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ ’’مجھے یقین ہے کہ بین اسٹوکس کا ہر مداح انہیں ون ڈے شرٹ میں دوبارہ دیکھ کر لطف اندوز ہوگا‘‘۔

خیال رہے کہ اس سے قبل انگلینڈ کی ون ڈے ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے بین اسٹوکس سے متعلق سوال پر اشارہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی ریٹائرمنٹ واپس لے سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بین اسٹوکس کو مڈل آرڈر میں ریگولر بیٹر کے طور پر ٹیم میں شامل کیا جائے گا، جس سے ہماری بیٹنگ کو طول ملے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں