Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ پر بابر اعظم کو اعتماد میں لے لیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک مرتبہ پھر ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو سینٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے اعتماد میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا معاہدہ طے پاگیا ہے جس کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔

حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ نے سری لنکا میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے ملاقات کی اور اس ملاقات کے دوران انہوں نے کپتان پر اعتماد کا اظہار کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تمام مالیاتی اختلافات طے پاگئے ہیں تاہم اسپانسر شپ ڈیل سے متعلق معاملہ ابھی بھی زیر التوا ہے۔

واضح رہے کہ بورڈ نے ایک اصول طے کیا ہے جس کے مطابق کوئی کھلاڑی جو اسپانسرز کے ساتھ متصادم ہو وہ کسی سیریز کے لیے اپنی اسپانسر شپ ڈیل نہیں کرسکتا۔

مثال کے طور پر اگر ایک بینک سیریز کا مرکزی اسپانسر ہے تو کھلاڑی کسی دوسرے بینک کے ساتھ معاہدہ نہیں کرسکتے۔

کھلاڑیوں نے اس پر تحفظات کا اظہار کیا تھا جس کی وجہ سے معاہدے کا اعلان موخر کیا گیا لہذا اب اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک تجویز پیش کی گئی ہے۔

تجویز کے مطابق اگر مرکزی اسپانسر کے علاوہ کوئی اور کمپنی ہے تو کھلاڑی اجازت لے کر ڈیل کرسکتے ہیں۔ اگرچہ کھلاڑیوں نے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا ہے لیکن امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کھلاڑی اب اپنے فیصلے میں لچک دکھائیں گے۔

یاد رہے کہ پی سی بی نے کھلاڑیوں کی ماہانہ آمدنی میں دوگنا اضافہ کردیا ہے جس کے بعد بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی جیسے اے کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو ماہانہ 45 لاکھ روپے ملیں گے اور وہ ایک غیر ملکی لیگ بھی کھیل سکیں گے۔

اسی طرح بی کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو 30 لاکھ روپے تک ملیں گے جب کہ وہ سال میں دو غیر ملکی لیگز کھیل سکتے ہیں۔ سی کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو تین ایونٹس کے لیے این او سی ملے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں