بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کو ایشیاکپ 2023 میں ہونے والے پاک بھارت میچ کا بے تابی سے انتظار ہے۔
ایشیاکپ 2023 میں پاک بھارت مقابلہ 2 ستمبر کو کینڈی میں کھیلا جائے گا جس کا ویرات کوہلی کو بے تابی سے انتظار ہے۔
سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ایشیاکپ براڈ کاسٹر کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں ویرات کوہلی نے بتایا کہ پاکستان کے خلاف ایسی کیا بات ہے جو اس میچ کو دوسروں سے مختلف کرتی ہے۔
Unveiling the emotions of the biggest rivalry! 👏🏻@imVkohli speaks on how the India Pakistan clashes are larger than life from outside and makes it an experience to cherish! 😍
Tune-in to #INDvPAK on #AsiaCupOnstar
Sep 2 | 2.00 PM Onwards | Star Sports Network#Cricket pic.twitter.com/Zbn19IpABW— Star Sports (@StarSportsIndia) August 17, 2023
انہوں نے کہا کہ ’’میں اس بات کو تسلیم کرتا ہوں کہ پاکستان کے خلاف میچ میں گراؤنڈ سے باہر کا ماحول بہت مختلف ہوتا ہے اور اس بات کو آپ کبھی نظر انداز نہیں کرسکتے‘‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’’ایک کھلاڑی کے طور پر جب آپ میدان میں قدم رکھتے ہیں تو آپ کے لیے یہ دوسرے کھیل سے مختلف ہوتا ہے اور باہر کا ماحول آپ کو اندر کی طرف کھینچتا ہے، یہ آپ کے لیے پوجوش اور لطف اندوز ہوتا ہے‘‘۔
یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی کی پانچ سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں سنچری
واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف ایشیاکپ میں ویرات کوہلی نے تاریخ رقم کی ہے، انہوں نے 2012 میں پاکستان کے خلاف ون ڈے میں اب تک کی سب سے بڑی 183 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں ویرات کوہلی نے 23 اننگز میں 60.23 کی اوسط اور 107.67 کے متاثر کن اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 1024 رنز اسکور کیے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















